عثمان قادر کا پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ہم نیوز  |  Oct 03, 2024

اسپن باؤلر عثمان قادر نے پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، بعد ازاں انہوں نے نجی ٹی وی کو پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کی۔

عثمان قا در نے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے وہ معروف کرکٹر عبدالقادر مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔

محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ذرائع کے مطابق انہوں نے این او سی کے معاملات سے دل برداشتہ ہو کر پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، کافی عرصے سے انہیں این او سی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا۔

عثمان قادر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میں میرا سفر بڑا شاندار رہا، پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز ہے۔اسپن باؤلر نے کہا کہ میں کوچز اور ٹیم کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا، میں اب نئے باب میں داخل ہو رہا ہوں، اپنے والد کی وراثت کو جاری رکھوں گا۔عثمان قادر اب دیگر ممالک میں اپنے کرکٹ کے مستقبل کو دیکھیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More