اگلا امریکی صدر کون ہوگا؟ نیا سروے جاری

سچ ٹی وی  |  Oct 03, 2024

عالمی خبر رساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ اور بین الاقوامی مارکیٹ ریسرچ کمپنی اپسوس نے امریکا میں 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں ووٹرز کا رجحان جاننے کے لیے مشترکہ طور پر ایک سروے کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سروے میں ڈیموکریٹک کی امیدوار کملا ہیرس پر 47 فیصد ووٹرز نے اعتماد کا اظہار کیا جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ 40 فیصد ووٹرز کو متوجہ کر پائے۔

رائٹرز اور اپسوس کے اس تازہ سروے میں کملا ہیرس معیشت اور ملازمتوں کے معاملے پر ٹرمپ کی برتری کو کم کرتی نظر آئیں۔ گزشتہ ماہ کے اس سروے میں ٹرمپ کا مارجن کہیں زیادہ تھا۔

امریکی صدارتی الیکشن میں فیصلہ کن ثابت ہونے والی 7 ریاستوں میں کملا ہیرس اور ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ ایریزونا، جارجیا اور شمالی کیرولینا میں ٹرمپ کو معمولی برتری حاصل ہے۔

اس سروے کے لیے رائٹرز اور اپسوس نے ملک بھر میں ایک ہزر 29 ووٹرز کا آن لائن سروے کیا تھا جن میں 871 رجسٹرڈ ووٹرز بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More