سپیکرایاز صادق کو ممبران قومی اسمبلی عادل بازائی اور الیاس چودھری کیخلاف ریفرنسز موصول ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عادل خان بازائی کیخلاف ریفرنس ن لیگ کی طرف سے دائر کیا گیا ،الیاس محمد چودھری کیخلاف ریفرنس مسلم لیگ ق کی طرف سے دائر کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 8 ٹربیونلز قائم کر دیے
ریفرنسز میں کہا گیا ممبران نے بجٹ سیشن میں پارٹی ڈائریکشنز کی خلاف ورزی کی،عادل خان بازائی حلقہ 262 کوئٹہ ، الیاس محمد چودھری حلقہ 62 گجرات سے منتخب ہوئے تھے۔
ریفرنسز کے متن میں کہا گیا ہے کہ قوانین کے مطابق تمام ممبران پارٹی گائیڈ لائنز فالو کرنے کے پابند ہیں،ریفرنسز میں ممبران کیخلاف فوری کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔