لاہور انتظامیہ نے مرغی، انڈوں ، سبزی اور فروٹ کے سرکاری نرخ جاری کر دیے ہیں۔
برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 595 روپے ہو گئی، زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 397 اور پرچون ریٹ 411 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔
سرکاری نرخنامے میں فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 291 روپے مقرر کی گئی ہے، مرغی اور انڈوں کی قیمتیں گزشتہ روز کی سطح پر برقرار ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، کاروبار کے آغاز میں ہی انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
سرکاری نرخوں کے مطابق پیاز درجہ اول 150 روپے کلو، آلو 85 روپے کلو، ٹماٹر 110 روپے کلو، سبز مرچ 170 روپے کلو، ادرک 700 روپے کلو، دیسی لہسن 390 روپے کلو اور کھیرا فارمی 130 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
میتھی 190، بینگن 70، پھول گوبھی 80 اور شلجم 120 روپے، شملہ مرچ 220، لیموں چائنہ 180 روپے، مٹر 310، گھیا کدو 90، گاجر چائنہ 95، کریلا 150 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
سیب کالا کولو کی فی کلو قیمت 230 روپے، آڑو کی فی کلو قیمت 290 روپے، آم چونسہ کی فی کلو قیمت 140 روپے، ناشپاتی کی فی کلو قیمت 300 روپے فی کلومقرر کی گئی ہے۔