دوبارہ زندگی ملی تو شگفتہ کو۔۔ مرنے سے پہلے بیوی کے بارے میں کیا کہا تھا؟ شگفتہ اعجاز نے شوہر کی آخری ویڈیو شئیر کردی

ہماری ویب  |  Oct 05, 2024

"میری زندگی کا بہترین دور؟ پوری زندگی ہی بہترین رہی ہے، خدا کا شکر ہے کہ میں نے ایک اچھی زندگی گزاری۔ اگر مجھے دوبارہ زندگی ملی تو میں پھر سے شگفتہ اعجاز کو تلاش کروں گا۔"

یہ وہ الفاظ تھے جو معروف پروڈیوسر یحیٰ صدیقی نے اپنی زندگی کے آخری انٹرویو میں اپنی اہلیہ، سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز سے کہے۔ یہ انٹرویو جنوری 2024 میں ریکارڈ کیا گیا تھا، جب یحیٰ صدیقی کینسر کی پیچیدگیوں کی وجہ سے سی ٹی اسکین کے لیے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولاجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (SIUT) لے جائے گئے تھے۔ شگفتہ اعجاز نے اس قیمتی لمحے کو اپنے یوٹیوب چینل پر 3 اکتوبر کو ریلیز کیا، یہ وہ آخری یادگار انٹرویو تھا جو وہ خود اپنے شوہر کے ساتھ ریکارڈ کر چکی تھیں۔

انٹرویو کے دوران، 26 منٹ کی ویڈیو میں، یحیٰ صدیقی بیماری کے باوجود بار بار خدا کا شکر ادا کرتے نظر آئے۔ ان کی کمزور حالت اور بیماری کا اثر ان کے چہرے اور جسمانی حالت سے عیاں تھا، لیکن ان کے دل میں زندگی کے لیے کوئی شکوہ نہ تھا۔ جب شگفتہ اعجاز نے ان سے سوال کیا کہ وہ اپنی زندگی کے بہترین لمحات کے بارے میں کیا کہیں گے، تو انہوں نے بغیر ہچکچاہٹ کہا کہ ان کی پوری زندگی بہترین رہی اور وہ خدا کا ہمیشہ شکر گزار ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں دوبارہ زندگی ملی تو وہ کیا کریں گے، تو ان کا جواب نہایت جذباتی اور محبت بھرا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پھر سے اپنی بیوی، شگفتہ اعجاز کو تلاش کریں گے۔ اس پر شگفتہ اعجاز نے انہیں سنجیدگی سے جواب دینے کو کہا، لیکن یحیٰ صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ ان کا بالکل سنجیدہ جواب ہے۔

یحیٰ صدیقی کے اس آخری انٹرویو نے نہ صرف ان کی شخصیت کی سادگی اور محبت بھرے انداز کو نمایاں کیا بلکہ ان کی زندگی کی آخری لمحات میں بھی مثبت اور مطمئن رہنے کی مثال بھی قائم کی۔ ان کی اس ویڈیو پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے محبت بھرے پیغامات چھوڑے، اور ان کے لیے دعائیں کیں۔

یحیٰ صدیقی 12 ستمبر کو کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے اور اپنی آخری زندگی کے ہفتے ہسپتال میں گزارے تھے۔ شگفتہ اعجاز نے دوران علاج شوہر کی ہسپتال سے ویڈیوز بھی شیئر کیں اور اب ان کی آخری یادگار انٹرویو نے سب کے دلوں کو چھو لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More