سچ ٹی وی | Oct 05, 2024
عالمی مارکیٹ کے زیراثر مقامی منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ہوگئی تاہم کمی کے باوجود قیمت پونے 3لاکھ روپے فی تولہ پربرقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق فی تولہ سونے کے قیمت 700روپے کم ہوکر2 لاکھ75 ہزار500 روپے پر آگئی جبکہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 600روپے کم ہوکر 2لاکھ36 ہزار197روپے ہوگئے۔
قبل ازیں عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس سے فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 653 ڈالر ہوگیا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More