پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی۔ میں ساری رات خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ہی تھا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کے پی اسمبلی اجلاس میں پہنچنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کس بات کا خوف ہے۔ جلسے کی اجازت کیوں نہیں دی گئی؟ ہمیں ایک ایک کلومیٹر پر کنٹینر اور کھڈے ملے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد ہمارے صوبے کی ملکیت ہے۔ اور میں ساری رات خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہی تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترامیم میں مذاکرات کیلئے مشترکہ کمیٹی قائم
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمیں پر امن احتجاج کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔ میں پاکستان کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں اور اوورسیز پاکستانیوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم امن پسند لوگ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں مولانا فضل الرحمان نے دھرنا دیا لیکن ہم نے نہیں روکا۔ تحریک انصاف کو سوا 4 کروڑ ووٹ ملا ہے