ایاز سمو کے گھر ننھے مہمان کی آمد۔۔ بیٹی کی پیدائش کی خبر شئیر کرتے ہوئے کیا کہا؟

ہماری ویب  |  Oct 09, 2024

"الحمدللہ! میں بہت خوش ہوں کہ میں ہماری چھوٹی شہزادی اور محمد آماز کی چھوٹی بہن کی آمد کا اعلان کر رہا ہوں۔ اللہ تعالیٰ اسے صحت، خوش قسمتی، خوشی اور مسرتوں سے نوازے۔ آمین۔"

ٹیلی ویژن میزبان اور اداکار ایاز سمو کے گھر خوشیوں کا اضافہ ہوگیا ہے! انہوں نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت کارڈ شیئر کرتے ہوئے اپنے فالوورز کو اطلاع دی کہ اللہ نے انہیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے۔ ایاز نے اپنی اس پوسٹ میں بےحد خوشی کا اظہار کیا اور اپنی چھوٹی شہزادی کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا بیٹا محمد آماز اب ایک بڑی بھائی بن گیا ہے۔

ایاز کی اس پوسٹ کے ساتھ ہی شوبز ستارے اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جہاں مداحوں نے ان کی بیٹی کی صحت اور خوشیوں کے لیے دعائیں کیں، وہیں شوبز کی دنیا کے بڑے ناموں نے بھی ایاز کو خوشیوں سے بھرپور زندگی کی نیک تمنائیں بھیجیں۔

ایاز سمو، جنہوں نے 2004 میں جیو ٹی وی کے ایک میوزک ویڈیو سے کیریئر کا آغاز کیا، آج شوبز کی دنیا میں اپنی اداکاری اور میزبانی کی مہارت سے مشہور ہیں۔ 2017 میں انہوں نے آمنہ ایاز سے شادی کی، اور اب یہ جوڑا اپنے بیٹے کے بعد بیٹی کی آمد کے ساتھ مکمل ہوگیا ہے۔

یہ خوبصورت لمحات یقینی طور پر ایاز سمو اور ان کے خاندان کے لیے بہت خاص ہیں، اور سوشل میڈیا صارفین ان کے ساتھ اس خوشی میں شریک ہو رہے ہیں!

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More