ستمبر 2024 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں، ستمبر 2023 کے مقابلے میں رواں سال اس مہینے میں ترسیلا ت زر میں 29 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں تر سیلات زر 8 ارب 80 کروڑ ڈالر موصول ہو چکی ہیں۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ مالی کے مقابلے رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں ترسیلا ت زر 38.80 فیصد کا اضافہ ہوا۔
فارمی انڈے مزید مہنگے، مرغی کے گوشت کی قیمت برقرار
سعودی عرب سے سب سے زیادہ 68.13 کروڑ ڈالر کی ترسیلا ت زر رہیں، یو اے ای سے تر سیلات زر 56 کروڑ ڈالر موصول ہوئیں، برطانیہ سے 42.36 کروڑ ڈالر ترسیلات زر آئیں، امریکا سے ستمبر میں ترسیلات زر 27.49 کروڑ ڈالر آئیں۔