یہاں بہترین پراجیکٹس چھوڑ کر وہاں ۔۔ مشی خان، فواد خان پر برس پڑیں! کیا کچھ کہہ ڈالا؟

ہماری ویب  |  Oct 09, 2024

مشی خان نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کو بھارت میں کام کرنے پر کھری کھوٹی سنا دی۔

مشی خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی آنے والی فلم "عبیر گلال" کا پوسٹر ری شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا کہ،

"بڑے افسوس کی بات ہے کہ فواد خان اپنے ملک میں ٹاپ اداکاراؤں کے ساتھ بڑے پراجیکٹس میں کام کرنے سے انکار کر دیتے ہیں اور اب بھارت کی ایک ایسی اداکارہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں جس کا نام تک نہیں جانتی میں"۔

حال ہی میں یہ خبر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی کہ فواد خان 8 برس بعد بالی ووڈ میں واپس جارہے ہیں جہاں انہوں نے وانی کپور کے ساتھ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More