شاہ رخ اور کوہلی سے تقابل پر ڈاکٹر ذاکر نائیک ڈکی بھائی پر برہم

ہم نیوز  |  Oct 09, 2024

عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک معروف پاکستانی یوٹیوبر سعد رحمان المعروف ڈکی بھائی کی بات پر برہم ہو گئے۔

ان دنوں ڈاکٹر ذاکرنائیک پاکستان کے دورے پر ہیں اور گزشتہ دنوں کراچی میں گورنر ہاؤس سندھ میں اجتماع کے دوران، ڈاکٹر ذاکرنائیک نے پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقات کا قصہ سنایا اور ساتھ ہی ڈکی بھائی پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔

ڈاکٹر ذاکرنائیک نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک یوٹیوبر نے مجھے کہا کہ اس دنیا میں تین لوگ اسے بہت پسند ہیں اور وہ تینوں لوگ ہی اس کے آئیڈیل ہیں، وہ ان کی طرح بننا چاہتا ہے۔

جامعہ کراچی کی ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی منظوری

ذاکر نائیک نے کہا کہ یوٹیوبر کے پسندیدہ افراد میں شاہ رخ خان، ویرات کوہلی اور میں (ڈاکٹر ذاکر نائیک) شامل تھا، میں یہ سن کر حیران رہ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بہت ہی حیرت ہوئی کہ یہ یوٹیوبر مجھے ویرات کوہلی اور شاہ رخ خان کی فہرست میں کھڑا کررہا ہے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے سوال کیا کہ آخر مجھے کیوں شاہ رخ خان اور ویرات کوہلی کے ساتھ شامل کیا؟ کیا ہم ایک جیسے ہیں؟

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More