سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے بارے میں سب کو یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پرتندرست ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ولی عہد نے نے شاہ سلمان کی صحت کے بارے میں استفسار کرنے اور ان کی صحت اور تندرستی کی دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
گذشتہ روز ریاض میں ولی عہد کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ساتھ ہی کابینہ کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے میکسیکو کے صدر کو بھیجے گئے خط کے مواد سے بھی آگاہ کیا گیا،جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط کرنے کے طریقوں سے بات کی گئی ہے۔
زائرین عمرہ پرمٹ کے مقررہ وقت سے 4 گھنٹے قبل مکہ مکرمہ میں داخل ہوں، سعودی وزارت حج
زرا کی کونسل کے ارکان نے انٹرنیشنل سائبر سکیورٹی فورم کے چوتھے ایڈیشن کے لیے سعودی شاہ سلمان کی اسپانسرشپ کو سراہا۔ ولی عہد اور وزیر اعظم کی استقبالیہ خطاب کے مواد میں جو دنیا کے تمام ممالک کی ترقی اور خوشحالی کی ہر کوشش کے لیے مشترکہ بین الاقوامی ایکشن پر زور دیا گیا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی صدارت میں ریاض میں منعقدہ وزرا کونسل کے اراکین نے سائبر اسپیس میں بچوں کی حفاظت اور سائبر سکیورٹی کے شعبے میں خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق ولی عہد کے دو عالمی اقدامات کے اسٹریٹجک مقاصد کی تعریف کی۔