بلوچستان میں ایف سی کی پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 دہشتگرد مارے گئے، حوالدار شہید

ہم نیوز  |  Oct 09, 2024

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع ژوب میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملے کی کوشش کی۔ جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے جبکہ حوالدار جمشید خان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی کیمپ میں داخلے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ حملے کی جوابی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشتگرد عمر عرف عمری سمیت 2 دہشتگرد مارے گئے۔

دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار جمشید خان شہید ہو گئے۔ جبکہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زیر حراست اہلکاروں پر کوئی تشدد ثابت ہوا تو ہم کارروائی کریں گے، علی امین گنڈاپور

ہلاک دہشتگرد ڈپٹی کمشنر شیرانی پر حملے سمیت متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More