فلوریڈا میں طوفان ملٹن سے 50 ارب ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے ، امریکی صدر

ہم نیوز  |  Oct 12, 2024

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ریاست فلوریڈا میں صدی کے سب سے بدترین طوفان ملٹن سے 50 ارب ڈالر تک نقصان کا خدشہ ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ وہ اتوار کو فلوریڈا کا دورہ کریں گے کیونکہ صدی کے سب سے خطرناک طوفان کے امریکی صدارتی انتخابات پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان سے 16 افراد ہلاک ، 30 لاکھ بجلی سے محروم

قبل ازیں امریکی صدر صورتحال کے پیش نظر اپنا جرمنی کے دورہ منسوخ کر چکے ہیں جہاں وہ یوکرین کے حامیوں اور صدر زیلینسکی سے ملاقات کرنے والے تھے تاہم اب وہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات کی نگرانی کریں گے۔

واضح رہے کہ فلوریڈا میں طوفان ملٹن کی وجہ سے 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں گھروں، عمارتوں اور تفریح گاہوں کو نقصان پہنچا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More