سکیورٹی خطرات، پنجاب کے 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ

ہم نیوز  |  Oct 12, 2024

سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر پنجاب کے 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے 5 اضلاع میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور اور کوٹ ادو میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، سیاسی اجتماعات، جلسے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ایس سی او کانفرنس، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پلان ترتیب دیدیا

پنجاب کے 5 اضلاع میں پابندی کا اطلاق ہفتہ 12 اکتوبر سے پیر 14 اکتوبر تک ہوگا۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ انتظامیہ کی درخواست پرکیا گیا۔ امن وامان کے قیام اورشہریوں کے تحفظ کے لئے احکامات جاری کئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More