حالات ایسے تھے کہ معلوم نہیں تھا کہ کل گھر میں کھانا پکے گا یا نہیں.. عابد کشمیری کے لاڈلے بیٹے باپ کی موت پر رو پڑے

ہماری ویب  |  Oct 12, 2024

"میرے والد کو ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کا مرض تھا اور کچھ نہیں. باتھ روم گئے اور واپس آتے ہوئے گر پڑے ان کا ہارٹ فیل ہوگیا تھا"

یہ کہنا ہے مشہور اداکار عابد کشمیری کے سب سے چھوٹے اور لاڈلے صاحبزادے کا جو اپنے والد کے انتقال پر غم سے نڈھال ہیں..

بیٹے نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد جیسا باپ دنیا میں کوئی اور ہو ہی نہیں سکتا. ایک بار جب وہ طالب علم تھے اور گھریلو حالات سے واقف نہیں تھے تب ایسا وقت بھی آیا جب گھر چلانے کے لیے پیسے ختم ہوگئے تھے یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ اگلا دن کھانا پکے گا یا نہیں. اس وقت ان کے والد کے پاس صرف 2 ہزار تھے جو انھوں نے بیٹے کی فرمائش پر بنا سوچے سمجھے دے دیے کہ وہ دوستوں کے ساتھ گھومنے پھرنے چلا جائے. عابد کشمیر می بحیثیت انسان کے ساتھ بحیثیت باپ بھی نرم طبعیت کے مالک تھے.

کچھ عرصہ پہلے عابد کشمیری نے وصی شاہ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انھیں زندگی میں کس بات کا دکھ ہے. ایک تو یہ کہ ان کے جونیئر آرٹسٹ ان کا ذکر نہیں کرتے اور 2 لمحے ان کی زندگی کے نہایت افسوس ناک ہیں.

عابد کشمیری نے کہا کہ 1997 میں وہ نرگس کے ساتھ ایک اسٹیج شو کے لئے ملک سے باہر تھے پتا چلا کہ والد کا انتقال ہوگیا. نرگس نے انھیں ٹکٹ کے پیسے دے کر واپس جانے کا کہا لیکن تھیٹر کے مالک نے کہا کہ یہاں تدفین ہوچکی تو اب تم کام پورا کر کے آؤ.

جبکہ دوسرا واقعہ 2001 کا ہے جب وہ عمر شریف کے ساتھ ہانک کانگ کے سفر میں تھے اور شو میں 4،5 دن تھے. اچانک والدہ کے انتقال کی خبر آئی تو عمر شریف نے ان کو ٹکٹ اور پے منٹ دیتے ہوئے کہا کہ گھر جائیں اور اگر واپس آنے کا دل چاہے تو آنا ورنہ نہیں آنا. یہ لمحہ بھی بہت غم کا تھا.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More