پاکستان میں بھارت سے کئی گنا زیادہ محبت ملی، ڈاکٹر ذاکر نائیک

ہم نیوز  |  Oct 13, 2024

لاہور: معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے پاکستان میں جو محبت ملی وہ بھارت سے کئی گنا زیادہ ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گزشتہ روز لاہور میں نامور مبلغ مولانا طارق جمیل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مولانا طارق جمیل نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور کہا کہ اللہ نے جن صفات سے ڈاکٹر صاحب کو نوازا ہے۔ میں نے آج تک ان جیسی صفات نہیں دیکھیں۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اللہ کی خاطر ڈاکٹر کا پیشہ چھوڑا۔ تو اللہ نے انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں پھیلا دیا۔ ڈاکٹر صاحب جو کام کر رہے ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک ان کے بیٹے کو مثل ذاکر نائیک بنائے۔ ہمیں ان جیسے لوگوں کی اشد ضرورت ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ میری تمنا تھی کہ مولانا طارق جمیل سے ملاقات کروں۔ ان سے ملاقات تو پہلے مکہ میں ہو چکی تھی لیکن اپنے شہر میں ملنے کا لطف کچھ الگ ہی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کا جذبہ تو باہر دیگر ممالک میں دیکھ چکا ہوں۔ لیکن جب پاکستان آیا تو ان کا جذبہ دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی۔ مجھے لگتا ہے کہ پاکستانیوں کا پوٹینشل بہت ہائی ہے۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا اور ہمیشہ پاکستانیوں سے امید رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین کو 23 اکتوبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ پاکستان آکر دل بے حد خوش ہوا۔ پہلے جب انگریزی میں تقریر کرتا تھا سب سنتے تھے۔ لیکن جب اردو میں تقریر شروع کی تو میرے خلاف باتیں شروع ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا مقصد صرف ایک تھا کہ جو لوگ میرے خلاف باتیں کرتے تھے۔ میں انہیں بلاتا تھا اور چند ہفتوں یا مہینوں بعد وہ دوست بن جاتے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More