Getty Imagesمجوزہ بِل کے تحت سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 17 سے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے
وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججوں کی تعداد بڑھانے سے متعلق بِلقومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔ جبکہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 25 کرنے کی منظوری دی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اس حکومتی اقدام کو ’اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو دباؤ میں لانے اور من پسند افراد کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کی سوچی سمجھی سازش‘ قرار دیتے ہوئے اس پر تنقید کی ہے۔
اس مجوزہ بِل کے تحت سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 17 سے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اِس وقت سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 19 ہے جس میں سے 17 مستقل جبکہ 2 ایڈہاک جج ہیں۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ اس اقدام کی بنیادی وجہ عدالتِ عظمیٰ میں ہزاروں کی تعداد میںزیرِ التوا مقدمات کو نمٹانا ہے۔ سپریم کورٹ کے ریکارڈ کے مطابق اِس وقت عدالتِ عظمیٰ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد60 ہزار سے زیادہ ہے۔
حکومت کے اس مجوزہ ترمیمی بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسے ججز کو سپریم کورٹ میں تعینات کیا جائے جنھیں سائبر کرائم کے علاوہ ماحولیات، بین الاقوامی تجارت اور بین الاقوامی معاہدوں سے متعلقہ معاملات پر عبور حاصل ہو۔
سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 25 کرنے کی سفارش
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 25 کرنے کی منظوری دی ہے۔ قانون اور انصاف سے متعلق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین فاروق ایچ نائیک کی سربراہی میں ہوا جس میں سینیٹر عبداالقادر کی جانب سے ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق پیش کیے گئے بل کو زیر بحث لایا گیا۔
آزاد حثیت سے منتخب ہونے والے سینیٹر عبدالقادر نے یہ بل اس سال ستمبر میں پیش کیا تھا۔
اس بل میں مختصر سوچ بچار کے بعد اس بل کی منظوری دے دی گئی جس میں سپریم کورٹ میں ججز کی موجودہ تعداد 17 سے بڑھا کر 25 کرنے کی منظوری دی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر حامد خان اورجمعت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضی نے اس بل کی مخالفت کی ہے۔
سینیٹر حامد خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قائمہکمیٹی میں سات ارکان موجود تھے جن میں سے پانچ نے اس بل کے حق میں جبکہ دو نے اس بل کی مخالفت کی تھی۔
انھوں نے کہا کہ ہم دونوں سینیٹرز نے کمیٹی کے ارکان کو بتایا کہ ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق پہلے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو تو اعتماد میں لیں۔
حامد خان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اختیارات کی تکون کے منافی ہے۔
انھوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے سینیٹ سے خطاب کے دوران سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس مقدمات کو نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد کو 26 تک ہونا چاہیے۔
قائمہ کمیٹی سے اس بل کی منطوری کے بعد اسبل کو 4 نومبر کو سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیر قانون پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم کا بل بھی قانون اور انصاف سے متعلق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔
یاد رہے کہ حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رُکن قومی اسمبلی دانیال چوہدری نے سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھانے سے متعلق یہ بل رواں سال 3 ستمبر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا تھا۔ تاہم پاکستان پی ٹی آئی کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر نے اس پر اعتراض اٹھایا تھا کہ ایسا بل ایوان میں پیش کرنے کا اختیارصرف حکومت کے پاس ہے جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے دانیال چوہدری کو یہ بل پیش کرنے سے روک دیا تھا۔
Getty Imagesقاضی فائزعیسیٰکی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد تین سینیئر ججوں پر مشتمل اس کمیٹی کو بحال کر دیا ہے
سینیٹ میں بھی پی ٹی آئی نے اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس بل کو لانے کا مقصد سپریم کورٹ میں آئینی عدالت بنا کر اس وقت کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدمت ملازمت میں توسیع دینا ہے۔
وزارت قانون کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ سپریم کورٹ ایکٹ میں ترمیم کرنے کے ساتھ ساتھ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں مزید ترمیم کرنے سے متعلق تجاویز بھی طلب کر لی گئی ہیں۔
ان تجاویز کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں صدارتی آرڈیننس کے تحت جو ترمیم کی گئی تھی اس کو تحفظ دینے کے ساتھ یہ ترمیم بھی کیے جانے کی توقع ہے کہ بینچز کی تشکیل سے متعلق سپریم کورٹ کے دو سینیئر ججوں کے علاوہ آئینی بینچ کے سربراہ یا کسی دوسرے سینیئر رُکن کو اس کمیٹی کا رُکن بنایا جائے گا۔
سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دور میں حکومت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں صدارتی آرڈیننس کے تحت ترمیم کی تھی جس کے مطابق سپریم کورٹ کے دو سینیئر ججوں کے علاوہ تیسرا رُکن چیف جسٹس کی مرضی سے شامل کیا جاسکتا تھا۔
اس پیشرفت کے بعد اس وقت کے چیف جسٹس نے کمیٹی میں جسٹس منیب اختر کی جگہ جسٹس امین الدین کو شامل کیا تھا۔
یحییٰ آفریدی: سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس جو از خود نوٹس کے معاملے پر ’الگ نقطۂ نظر رکھتے ہیں‘سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی فیس 10 لاکھ روپے کرنے کے دعوؤں پر ’بھائیو، کبھی پڑھ بھی لیا کرو‘ کے مشورےمنحرف رُکن اسمبلی کا ووٹ شمار ہو گا: ’آرٹیکل 63 اے کی تشریح کالعدم قرار دینے سے بظاہر حکومت کے ہاتھ کُھل گئے ہیں‘چیف جسٹس کی تعیناتی، آئینی بینچ اور سود کے خاتمے سمیت 26ویں آئینی ترمیم کن اُمور کا احاطہ کرتی ہے
قاضی فائز عیسیٰکی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد تین سینیئر ججوں پر مشتمل اس کمیٹی کو بحال کر دیا ہے جس میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔
پاکستانمیں وکلا کی سب سے بڑی تنظیم پاکستان بار کونسل کے سابق وائس چیئرمین امجد شاہ کا کہنا ہے کہ اُن کی تنظیم کے علاوہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھیماضی میں متعدد بار سپریم کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان سے ججوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھانے کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے بلکہ اس معاملے کو اس تناظر میں دیکھا جائے کہ ججوں کی تعداد بڑھانے سے عام لوگوں کو ریلیف ملے گا۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیئر وکیل رہنما حامد خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافہ ایک ’سوچی سمجھی سازش‘ کے تحت ہے۔
انھوں نے الزام عائد کیا کہ اس کا پس پردہ مقصد ناصرف عدالت عظمیٰ میں اپنے من پسند ججز کو شامل کروانا ہے بلکہ عدلیہ کو دباؤ میں بھی لانا ہے۔
Getty Imagesحکومت کا مؤقف ہے کہ اس اقدام کی بنیادی وجہ عدالتِ عظمیٰ میں ہزاروں کی تعداد میںزیرِ التوا مقدمات کو نمٹانا ہے
انھوں نے کہا اعلیٰ عدالتوں میں ججوں کی تعداد بڑھانے کا کوئی جواز موجود نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں وکیل رہنما کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹمیں ججوں کی تعداد بڑھانے کے لیے کسی آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ایکٹ آف پارلیمنٹ سے بھی سپریم کورٹ ایکٹمیں ترمیم کی جا سکتی ہے۔
حامد خان کا کہنا تھا کہانڈیا آبادی اور رقبےکے لحاظ سے پاکستان سے بہت بڑا ملک ہے اور وہاں پر سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 34 ہیں۔ انھوں نے سوال کیا تو کیا پاکستان کی سپریم کورٹ میں 17 جج لوگوں کو انصاف فراہم نہیں کر سکتے؟
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عدلیہ کے ساتھ جب بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی تو پاکستان کو اس کا ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سنہ 1954 میں اُس وقت کی فیڈرل کورٹ کے سب سے سینیئر جج ابو صالح اکرم کو نظر انداز کرکے جسٹس منیر کو چیف جسٹس بنایا گیا اور یہ وہی چیف جسٹس تھے جن کے دور میں نظریہ ضرورت ایجاد ہوا تھا۔
انھوں نے کہا کہ اس کے بعد جسٹسسعود جان کی جگہ جسٹس سجاد علی شاہ کو چیف جسٹس بنایا گیا۔
حامد خان کا کہنا تھا کہ ان کے ہم خیال وکلا چیف جسٹس کی تعیناتی میں سنیارٹی رول کو نظر انداز کرنے اور ججز کی تعداد بڑھانے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کریں گے جس کا لائحہ عمل آئندہ ایک، دو روز میں طے کر لیا جائے گا۔
قاضی فائز عیسیٰ کے بغیر 26ویں آئینی ترمیم ممکن نہیں تھی، کالے سانپ کے نام پر پورا عمل متنازع بنانے کی کوشش کی گئی: بلاول بھٹو’ایک لفظ کو کالا سانپ بنا دیا گیا اور اس نام پر پورا عمل متنازع بنانے کی کوشش کی گئی‘فائز عیسیٰ کے خلاف لندن میں پی ٹی آئی کا احتجاج: ’حملہ آوروں کے شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں گے‘قاضی فائز عیسیٰ: ’اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ جج جن کا دور سیاسی اور عدالتی تنازعات سے بھرپور رہاقاضی فائز عیسیٰ: بیکری ملازم کی چیف جسٹس پاکستان سے ’بدتمیزی‘ کی وائرل ویڈیو کا معاملہ کیا ہے؟مونال کا ذکر اور ’ریچھ‘ کا غصہ: چیف جسٹس کی الوداعی تقریب میں کیا ہوتا رہا