ہانیہ عامر نے شادی سے متعلق سوال پر کیا کہا؟

سچ ٹی وی  |  Nov 11, 2024

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے شادی کے بارے میں اپنا ارادہ بتا دیا۔

ہانیہ عامر آج کل کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنے مداحوں سے ملاقات کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔

اس تقریب کے دوران مداحوں نے اداکارہ سے ان کے کیریئر اور نجی زندگی کے بارے میں سوالات کیے۔ ہانیہ عامر نے اپنی شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بے دلی سے کہا کہ میرا فی الحال شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں ایک سادہ سی لڑکی ہوں اور جب بھی میری شادی ہوگی تو میں سب کو بتا کر کروں گی کچھ بھی خفیہ نہیں رکھوں گی۔

اداکارہ نے ایک اور سوال پر کہا کہ سرحدیں لوگوں کو الگ نہیں کر سکتیں، جب آپ کسی کو اپنے دل کی گہرائی سے پیار کرتے ہیں تو کوئی بھی پابندی آپ کو روک نہیں سکتی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے مداحوں سے ملنے بیرونِ ممالک بھی گئی ہوں، اس سے مجھے خوشی ملتی ہے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ڈب اسمیش سے اپنی خوبصورتی کی وجہ سے لوگوں کی توجہ حاصل کی اور پھر فلم ’جانان‘ سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More