Frank Gardner
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سمیت عرب اور مسلم ممالک کے درجنوں سربراہان سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک اجلاس کے لیے جمع ہوئے ہیں جہاں یہ اندازے لگائے جا رہے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بطور امریکی صدر دوسرا دور کیسا ہو گا اور اس کے مشرق وسطیٰ کے لیے کیا معنی ہوں گے۔
یورپ میں ٹرمپ کو ایک ایسے رہنما کے طور پر دیکھا جاتا ہے جن کے بارے میں کوئی قیاس آرائی نہیں کی جا سکتی مگر ایسے خدشات کے برعکس خلیجی عرب ممالک انھیں ایک مستحکم رہنما سمجھتے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے عرب نیوز کے (اوپینئن) رائے کے کالم میں متحدہ عرب امارات کے ممتاز کاروباری رہنما خلف الحبطور کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ ’مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی کی اہمیت سب سے بڑھ کر ہے اور اس کے تناظر میں ٹرمپ کی جانب سے اس خطے میں امریکی اتحادیوں کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنا اور انتہا پسند قوتوں پر توجہ ہی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے۔‘
سعودی عرب میں ٹرمپ کو جو بائیڈن کے مقابلے میں زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔
ٹرمپ نے 2017 میں بطور صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے لیے ریاض کا انتخاب کیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ انھیں یہ آئیڈیا روپرٹ مرڈوک نے دیا تھا۔
اپنے داماد جیرڈ کشنر کے باعث ٹرمپ کے سعودی فرمانروا اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ بہترین تعلقات قائم ہیں۔
ایم بی ایس نے بائیڈن کو ان کے اس بیان کے لیے کبھی معاف نہیں کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو انسانی حقوق کے پامالیوں کا جواب دینا ہو گا۔
Reutersٹرمپ نے 2020 میں ’ابراہیم معاہدہ‘ کیا جس کے مطابق متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش نے اسرائیل کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں اور سوڈان بھی اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے پر راضی ہوا۔
مشرق وسطیٰ میں ٹرمپ کے دورِ صدارت کے بارے میں ملے جلے تاثرات پائے جاتے ہیں۔
ایک طرف ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرکے اور مقبوضہ گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی خود مختاری تسلیم کر کے جہاں اسرائیل کو خوش کیا وہیں اس اقدام سے انھوں نے عرب دنیا کو پریشان کر دیا۔
مگر پھر ٹرمپ نے 2020 میں ’ابراہیم معاہدہ‘ کیا جس کے مطابق متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش نے اسرائیل کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں اور سوڈان بھی اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے پر راضی ہوا۔
مگر ایران کے حوالے سے ٹرمپ کا رویہ جارحانہ رہا ہے۔
عرب کہاں ہیں؟ فلسطین کے مسلم ہمسائے ماضی کی طرح اس کی حمایت کیوں نہیں کر رہے’400 سیکنڈ میں تل ابیب‘: عالمی پابندیوں کے باوجود ایران نے ’اسرائیل تک پہنچنے والے‘ ہائپرسونک میزائل کیسے بنائے؟دریائے نیل سے نہرِ فرات تک پھیلے ’گریٹر اسرائیل‘ کا تصور صرف ’شدت پسندوں کا خواب‘ ہے یا کوئی ٹھوس منصوبہجنرل سلیمانی امریکی حملے میں ہلاک، ایران ’بدلہ لے گا‘
سنہ 2018 میں ٹرمپ نے امریکہ کو ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے نکال لیا۔
اسے تاریخ کا بدترین معاہدہ قرار دیتے ہوئے انھوں نے خطے کی بہت سی حکومتوں کے خیالات کی ترجمانی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کا مقصد ایران کے جوہری عزائم کو روکنا تھا مگر یہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے نمٹنے میں ناکام رہا جبکہ اس معاہدے کے باعث پاسداران انقلاب پیسے سے مالا مال ہوئے جسے انھوں نے خطے میں اپنی پراکسیوں کو فنڈز فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا۔
سنہ 2020 میں ٹرمپ نے پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا حکم دیا جس نے خلیجی عرب ریاستوں کو خوش مگر ایران کو ناراض کیا۔
لیکن آج کا مشرق وسطیٰ چار سال پہلے کے اس مشرقِ وسطیٰ سے بہت مختلف ہے جب ٹرمپ وائٹ ہاؤس کو چھوڑ کر گئے تھے۔
اسرائیل کی حماس اور حزب اللہ کے خلاف جنگ جاری ہے جبکہ اس نے یمن میں حوثیوں اور ایران میں ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔
خطے میں بائیڈن انتظامیہ کا تاثر ایسا ہے کہ وائٹ ہاؤس اپنے قریبی اتحادی اسرائیل کو غزہ اور لبنان کی جنگوں کے دوران روکنے میں موثر کردار نہیں ادا کر سکا۔
Reutersچین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران نے اپنے اختلافات دور کرنے پر اتفاق کیا ہے
خیال ہے کہ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی سے اسرائیل کو مزید ’فری ہینڈ‘ ملے گا کہ وہ ایران میں ان اہداف (تیل اور جوہری تنصیبات) کو نشانہ بنا سکے جنھیں بائیڈن انتظامیہ نے روک رکھا تھا۔
سابق اسرائیلی انٹیلیجنس افسر جوشوا سٹینرچ کہتے ہیں کہ ’خطے میں وہ اہم اتحادی بنے کیونکہ وہ اسرائیل کی کھل کر حمایت کرتے ہیں اور ایران کی عدم استحکام کا باعث بننے والی کوششوں کے خلاف سخت موقف رکھتے ہیں۔ ان کی واپسی کو اس تناظر میں دیکھا جائے گا کہ اس سے ایران کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کے لیے ٹھوس کوششیں ہوں گی۔‘
لیکن خطے میں کچھ چیزیں بالکل بدل چکی ہیں۔
چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران نے اپنے اختلافات دور کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سے سات سالہ دشمنی کا دور اختتام پذیر ہوا۔ ان سات برسوں میں یمن میں جنگ ہوئی جہاں سعودی ایئر فورس نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں پر بمباری کی تھی۔
اتوار کو سعودی آرمی چیف تہران گئے اور اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک اب دفاعی اور سکیورٹی أمور پر تعاون بڑھانے پر بات چیت کر رہے ہیں۔
1979 کے ایرانی انقلاب کے بعد سے سعودی عرب اور اس کے سنی عرب پڑوسی ایران کو خطے میں بڑا خطرہ سمجھتے رہے ہیں۔ سعودی میں 2019 کے دوران تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملہ خلیجی عرب ریاستوں کے لیے ایک یاددہانی ہے کہ وہ ایران کی طرف سے کسی حملے کی صورت میں کتنے کمزور نظر آئیں گے۔
آج جب عرب اور اسلامی سمٹ غزہ اور لبنان میں جنگوں کے خاتمے کا مطالبہ کر رہا ہے تو وہیں ٹرمپ کے دوسرے صدارتی دور کے دوران مشرق وسطیٰ میں تبدیلیوں کے حوالے سے امید اور غیر یقینی بھی عیاں ہے۔
ایرانیوں کے ہیرو، امریکہ اور اسرائیل کے لیے ولن: جنرل قاسم سلیمانی کون تھے؟دریائے نیل سے نہرِ فرات تک پھیلے ’گریٹر اسرائیل‘ کا تصور صرف ’شدت پسندوں کا خواب‘ ہے یا کوئی ٹھوس منصوبہکیا پڑوسیوں سے خراب تعلقات انڈیا کو افغان طالبان کی طرف دھکیل رہے ہیں؟’غزہ میں اب ہر طرف قبریں ہی قبریں ہیں‘’400 سیکنڈ میں تل ابیب‘: عالمی پابندیوں کے باوجود ایران نے ’اسرائیل تک پہنچنے والے‘ ہائپرسونک میزائل کیسے بنائے؟اسرائیل اور ایران میں سے عسکری اعتبار سے زیادہ طاقتور کون ہے؟