عمران خان سے ملاقات کیلئے جانے والے 5 پی ٹی آئی رہنما گرفتار

ہم نیوز  |  Nov 12, 2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لئے جانے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، احمد خان بچھر، شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا کو حراست میں لے لیا، تمام پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی اسی ماہ کال دیں گے، سب کو نکلنا ہوگا، علی امین گنڈاپور

اس سے قبل راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج توشہ خانہ کیس 2 کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی تھی ، توشہ خانہ کیس 2 میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بری کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More