متنازع منصوبے شروع کرنے کے بجائے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، بلاول بھٹو

ہم نیوز  |  Nov 21, 2024

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ متنازع منصوبے شروع کرنے کے بجائے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپنی رائے کو زبردستی نافذ کرنے سے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ اگر اعتراضات دور نہیں کیے گئے تو دریائے سندھ پر مزید نہروں کا وفاقی منصوبہ متنازع ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح کالا باغ ڈیم منصوبہ متنازع ہوا۔ تو اس کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو گا۔ پیپلز پارٹی زراعت کو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھتی ہے۔ اور ہم نے زراعت کو سپورٹ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی دہشتگردی کے ایک اور مقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کو سرسبز بنانے کے منصوبے کی کامیابی کے خواہاں ہیں۔ اور کسانوں کو سندھ سرسبزمنصوبے سےفائدہ دینا چاہتے ہیں۔ پہلے مرحلے میں آباد علاقوں میں کوآپریٹیو فارمنگ شروع کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے تعاون اور مدد سے چھوٹے زمینداروں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ سندھ میں آبپاشی کا نظام دنیا کا سب سے بڑا نظام ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More