یوکرین کا برطانوی ساختہ کروز میزائل سے روس پر حملہ

سچ ٹی وی  |  Nov 21, 2024

یوکرین نے پہلی بار برطانیہ کے اسٹارم شیڈو میزائل سے روس پر حملہ کیا ہے۔ یوکرین نے برطانوی ساختہ اسٹارم شیڈو میزائل سے روس میں فوجی ہدف کو نشانہ بنایا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر بائیڈن یوکرین کو امریکی میزائلوں سے بھی روس پر حملے کی اجازت دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی اجازت کے بعد یوکرین نے روس کی فوجی تنصیب پر 6 امریکی بیلسٹک میزائل داغے تھے۔

ذرائع کے مطابق بریانسک پر حملے میں امریکی ساختہ میزائل استعمال کیے گئے۔

اس موقع پر روسی فضائی دفاعی نظام نے 5 میزائل مار گرائے تھے، جبکہ چھٹے میزائل کو نقصان پہنچا جس کا ملبہ فوجی تنصیب کے احاطے میں گرنے سے آگ لگی، جس پر قابو پالیا گیا تاہم میزائل حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More