اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 3 ہزار کی حد عبور کر لی

ہم نیوز  |  Dec 02, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1800 پوائنٹس کا اضافہریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 3 ہزارسے زائد پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، پہلی بار ایک لاکھ کی حد عبور کر لی

گزشتتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن اسٹاک مارکیٹ کے ہنڈریڈ انڈیکس نے بلند ترین ایک لاکھ کی حد کو چھو لیا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی ، انٹر بینک میں 4 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کا بھائو 278 روپے ہو گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More