اب آپ اینڈرائیڈ فون کو ان لاک کیے بغیر کالز اور میسجز بھیج سکیں گے

سچ ٹی وی  |  Dec 04, 2024

اب آپ اپنے اینڈرائیڈ فون کو ان لاک کیے بغیر بھی کالز اور ٹیکسٹ میسجز بھیج سکیں گے۔

جی ہاں واقعی گوگل کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ جیمنائی کی مدد سے آپ فون کو ان لاک کیے بغیر کال کرسکیں گے یا ٹیکسٹ میسج بھیج سکیں گے۔ 9 ٹو 5 گوگل کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے جیمنائی میں ایک نیا اے آئی فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

یہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے جو جیمنائی ایپ میں فون کو ان لاک کیے بغیر کالز کرنے یا میسجز بھیجنے کے آپشن کو ان ایبل کرسکتے ہیں۔ اس اپ ڈیٹ کا مقصد جیمنائی ایپ کے ذریعے روزمرہ کے کاموں کو فون ان لاک کیے بغیر کرنا آسان بنانا ہے۔

اس فیچر کے بارے میں سب سے پہلے اکتوبر 2024 میں بتایا گیا تھا۔ اس وقت اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جیمنائی لائیو کے لیے اس فیچر پر کام کیا جارہا ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ تمام صارفین کو یہ فیچر کب تک دستیاب ہوگا۔یہ واحد فیچر نہیں جو جیمنائی کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گوگل کی جانب سے ایک ایسے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جس سے صارفین اے آئی اسسٹنٹ کے ذریعے مخصوص فائلز، ریکارڈنگز اور تصاویر کو تلاش کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کو جیمنائی فیچرز کا ہب بنایا جا رہا ہے تاکہ اسے دیگر اے آئی اسسٹنٹس سے بہتر بنایا جاسکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More