خیبر پختونخوا حکومت نے اگلے سال یکم جنوری سے لائف انشورنس اسیکم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ خاندان سربراہ کا سرکاری اسپتال یا صحت کارڈ پینل پر موجود اسپتال میں انتقال پر رقم ادا کی جائے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 60 سال عمر میں انتقال پر 10 لاکھ، اس سے اوپر کی صورت میں 5 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے ۔شہریوں کی لائف انشورنس پر سالانہ 4.5 ارب روپے لاگت آئے گی ۔
اجلاس میں وزیراعلی کو سوات میں بحرین سے چکدرہ تک پاور لائن بچھانے کے منصوبے پر بریفگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ 8 ارب روپے کی لاگت سے 18 مہینوں میں مکمل کیا جائے گا۔
خیبر پختونخوا حکومت کا کرم حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان
اس کے علاوہ اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹرانسمشن لائن کے ذریعے 84 میگاواٹ مٹلتان ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بجلی کا انخلا کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے پشاور ڈی آئی خان موٹر وے کیلئے زمین خریداری بھی شروع کرنے کی ہدایت کی۔