لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورلڈ کپ جیتنے والی بلائنڈ کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ میں فتح حاصل کرنا پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔ ہم نے بہت تھوڑے وقت میں ٹیم میں چیزیں بہتر کرنے کی کوشش کیں۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح انڈر 19 اور پاکستان شاہین اہم ہیں۔ اسی طرح بلائنڈ ٹیم بھی اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 10 وکٹوں سے ہرا دیا
چیئرمین پی سی بی نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو یقین دلایا کہ انہیں بھرپور سپورٹ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا تھا۔