سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر آپ دروازے بند کر رہے ہیں تو کھڑکی تو کھلی رکھیں، پی ٹی آئی ہر جگہ بات کرنے کو تیار ہے اور بات ہو گی۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پروگرام فیصلہ آپ کا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو 2 سال پہلے ختم کر دیا گیا تھا، تحریک انصاف اسدعمر، پرویز خٹک، علی زیدی، عمران اسماعیل تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف کو وزیراعلی خیبر پختونخوا کا خط، گرفتارشہریوں کو رہا کرنےکا مطالبہ
شہباز شریف نے اسمبلی میں کہا ہمارے ساتھ بیٹھیں، اگلے دن بشریٰ بی بی گرفتار ہو گئیں، اس وقت گرینڈ پولیٹکل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، پی پی، ن لیگ، پی ٹی آئی، مولانا فضل الرحمان، اچکزئی اوراسٹیبلشمنٹ ایک ساتھ بیٹھیں۔
انہوں نے کہا کہ 2 سال ہو گئے حکومت بانی پی ٹی آئی کو جھوٹا قراردینے کی کوشش کر رہی ہے، حکومت سے اس وقت ملک نہیں چل رہا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ اپنی سیاسی قوت کھو چکی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں، سب سے پہلے سیاسی درجہ حرارت کو نیچے لانا ہو گا، پارلیمان سے ہم سب کی عزت وابستہ ہے۔