ڈی جی پاسپورٹ امیگریشن کی ہدایات پر نئے پاسپورٹس کی زیر التوا درخواستوں کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ امیگریشن میں کافی عرصہ سے پاسپورٹس کی پرنٹنگ میں تاخیر کے مسائل درپیش ہونے پر ڈی جی پاسپورٹ امیگریشن مصطفیٰ جمال قاضی نے فوری نوٹس لیا۔
گوادر میں ایجوکیشن گالا کا انعقاد
فاسٹ ٹریک کے علاوہ ارجنٹ کیٹگریزاور نارمل فیسوں کے ساتھ جمع ہونے والی درخواستوں کو رواں ماہ تک مکمل کرنے کا ہدف جبکہ روزانہ کی بنیاد پرپرنٹنگ کے حوالے سے بھی رپورٹس جمع کروانے کی ہدایات جاری کردی۔
دوسری جانب حج درخواستوں کی وصولی اور پراسس کے لیے بھی الگ کائونٹرز قائم کرنےسے صارفین نے سکھ کا سانس لیا ہے ۔
یوٹیوب نے 2024 میں پاکستان کی ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست جاری کردی
ذرائع کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ امیگریشن کی جانب سے شعبہ پروڈکشن کو اس حوالے سے ٹارگٹس سونپ دیے تھے تاکہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جاسکے۔