امریکہ میں ٹک ٹاک پر عارضی پابندی روکنے کی درخواست مسترد

اردو نیوز  |  Dec 15, 2024

امریکی اپیلٹ کورٹ نے گذشتہ روز جمعہ کو ٹک ٹاک کی ہنگامی درخواست  مسترد کر دی ہے جس میں مختصر ویڈیو ایپ قانون کو عارضی طور پر روکنے کی اپیل کی گئی تھی۔

برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے اس قانون کو روکا جائے جس کے تحت چین کی  پیرنٹ کمپنی بائیٹ ڈانس کو جنوری 19 تک مختصر ویڈیو ایپ سے دستبردار ہونے یا پابندی کا سامنا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ٹک ٹاک اور بائیٹ ڈانس کمپنیوں نے ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی امریکی اپیلٹ کورٹ میں پیر کو ہنگامی درخواست دائر کی تھی کہ ہمیں سپریم کورٹ کے سامنے اپنا کیس پیش کرنے کے لیے مزید وقت دیا جائے۔

کمپنیوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر عدالت نے عارضی پابندی پر کوئی اقدام نہ کیا تو یہ قانون امریکہ میں ٹک ٹاک  بند کر دے گا جو ماہانہ 17 کروڑ سے زائد مقامی صارفین کے لیے اپنے اظہار خیال کا سب سے زیادہ مقبول پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More