شام میں ترکیے کے سفارتخانے نے 12 سال بعد دوبارہ کام شروع کر دیا

ہم نیوز  |  Dec 15, 2024

شام میں ترکیے کے سفارتخانے نے 12 سال بعد دوبارہ کام شروع کر دیا ، ترکیے کا پرچم سفارتخانے پر لہرا دیا گیا۔

عرب میڈیا نے ترک وزیرخارجہ کے حوالے سے بتایا  کہ سفارتی مشن شروع ہونے کے بعد ترکیے نے شام میں برہان کور اوغلو کو ناظم الامور مقرر کر دیا ہے۔

شام کی بدنام زمانہ صیدنایا جیل سے انسانوں کو کچلنے والی مشین برآمد

یاد رہے کہ  ترکیے نے سابق صدر بشارالاسد حکومت کے خلاف 2011 میں مظاہرے کرنے والوں پر بدترین کریک ڈاؤن کے خلاف 2012 میں شام میں اپنی سفارتی سرگرمیاں روک دی تھیں۔

اس فیصلے کے بعد سفارتخانے کا عملہ اور ان کے اہل خانہ ترکیہ واپس چلے گئے تھے ، دوسری جانب  بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد اب استنبول میں شامی قونصلیٹ جنرل نے بلا تعطل اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More