دفتر خارجہ نے یونان میں کشتی الٹنے کے واقعے میں ایک پاکستانی شہری کی موت اور 47 کے بچنے کی تصدیق کر دی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق یونان کے جزیرہ کریٹ کے جنوب میں گزشتہ روز کشتی الٹنے کے واقعے میں بچائے گئے افراد میں 47 پاکستانی شامل ہیں۔
تمام پاکستانی شہری شام میں محفوظ ہیں، دفتر خارجہ
ترجمان کے مطابق ایک پاکستانی کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے، فی الوقت مزید پاکستانی شہریوں کے جاں بحق یا لاپتہ ہونے کی تعداد کی تصدیق نہیں کر سکتے۔
ترجمان نے بتایا کہ ایتھنز میں پاکستانی سفارتخانہ ہیلینک کوسٹ گارڈ اور چانیا کوسٹ گارڈ سے رابطے میں ہے، سفارتی اہلکار بچنے والے پاکستانیوں کو مدد فراہم کرنے کیلئے جزیرہ کریٹ پہنچ چکے ہیں۔