لاہور ہائیکورٹ میں25ججز کی آسامیوں کیلئے 47نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال

ہم نیوز  |  Dec 15, 2024

لاہور ہائیکورٹ میں25ججز کی آسامیوں کیلئے 47نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال کردئیے گئے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے 25ججز کی تقرری کیلئے43 وکلا اور 4 سیشن ججز کے نام شامل ہیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے21 نام تجویز کیے،جسٹس منصور علی شاہ نے 3سیشن ججز اور 8وکلا کے نام تجویز کیے۔

جولائی تا نومبر :یو اے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 55فیصد اضافہ

اعظم نذیر تارڑنے ایک سیشن جج سمیت 4نام ،بیرسٹر علی ظفر نے 3وکلا کے نام ،فاروق ایچ نائیک نے 8وکلا کے نام تجویز کیے۔

چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 21 دسمبر کو ہوگا،جوڈیشل کمیشن اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے ججزکی تقرری کیلئے ناموں پر غور ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More