تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کیلئے گولڈ کارڈ جاری کرنے کی منظوری

ہم نیوز  |  Dec 29, 2024

پاکستان سپورٹس بورڈ نے تمغہ جیتنے والے اولمپئنز اور عالمی چیمپئنز کے لئے گولڈ کارڈ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

گولڈ کارڈ جاری کرنے کا مقصد بین الاقوامی سطح پر ان کی کامیابیوں کو تسلیم کرنا اور ان کو اعزاز دینا ہے، پی ایس بی کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق گولڈ کارڈ پاکستان کی کھیلوں کی میراث میں کھلاڑیوں کی شراکت کیلئے شکر گزاری کے نشان کے طور پر کام کریگا۔

سنچورین ٹیسٹ: جیت کیلئے پاکستان کو 7 وکٹیں، جنوبی افریقا کو 121 رنز درکار

اسلام آباد میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اورملک بھر میں پی ایس بی کوچنگ سینٹرز میں کھیلوں کی تمام سہولیات تک مفت رسائی فراہم کرتا ہے، کارڈ ہولڈرز پی ایس بی ہاسٹلز میں فی کیلنڈر سال 20 دن تک مفت رہائش کا لطف اٹھائینگے۔

اعزازی حد سے آگے بورڈ سے منظور شدہ نرخوں پر رہائش حاصل کی جا سکتی ہے، اہل کھلاڑی گولڈ کارڈ کیلئے اپنی متعلقہ نیشنل سپورٹس فیڈریشنز کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

درخواستوں کا جائزہ ایک وقف کمیٹی کے ذریعے لیا جائے گا اور کامیاب تصدیق کے بعد پی ایس بی کے ڈائریکٹر جنرل گولڈ کارڈ کی منظوری جاری کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More