پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

ہم نیوز  |  Dec 30, 2024

ملک میں پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 2 روپے کمی ہونے کا امکان ہے۔

یکم جنوری سے ڈیزل کی قیمت میں 3.62 روپے فی لٹر اضافہ ہو سکتا ہے، رپورٹ کے مطابق اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمت 250 روپے 20 پیسے فی لٹر رہ سکتی ہے۔

سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مزید 31 فیصد اضافہ

ڈیزل کی قیمت اضافے کے بعد 259 روپے فی لٹر ہو سکتی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت 3.03 روپے فی لٹر اضافے کے ساتھ 151.97 روپے فی لٹر ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اخبار کے ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل 0.05 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے جس کے بعد فی لٹر قیمت 161.71 روپے ہو سکتی ہے۔ اس طرح اگلے پندرہ دنوں کے لیے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More