ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران 2.375 ارب ڈالر کا اضافہ ہو چکا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زر مبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.997 ارب ڈالر تھا، اس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.390 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.607 ارب ڈالر تھا۔
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان
اسٹیٹ بینک کے مطابق 20 دسمبر کوختم ہونے والے ہفتہ میں زر مبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 16.372 ارب ڈالر ریکارڈ کئے گئے، جن میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 11.854 ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.518 ارب ڈالر تھا۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے آغاز سے اب تک اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں 2.464 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ بینکوں کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر میں 89 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔