بجلی کی قیمتوں میں کمی؟ شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

سچ ٹی وی  |  Dec 30, 2024

مہنگی بجلی نے ہر پاکستانی کو پریشان کر رکھا ہے تاہم اب صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی سے نے نومبر کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے جس پر نیپرا کل بجلی 63 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

نیپرا اگر من وعن درخواست منظور کرتا ہے تو بجلی صارفین کو چار ارب 88 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا اور اکتوبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف شہریوں کو دسمبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔ تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ نیپرا نےاکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ میں پہلے ہی بجلی ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ سستی کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More