بھارتی اداکارہ شویتا تیواڑی نے حال ہی میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی وجہ کافی فکر مند رہتی ہیں۔
دراصل شویتا اپنی بیٹی پلک تیواڑی پر ہونے والی بے جا ٹرولنگ سے پریشان ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ، سوشل میڈیا ٹرولنگ سے تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے میری بیٹی ہر تیسرے شخص کے ساتھ رومانس کرتی ہے۔ اور میں ہر سال شادی کر رہی ہوں انٹرنیٹ کے مطابق۔
ایک انٹرویو میں شویتا نے پلک اور سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کے درمیان رومانوی ملاقاتوں کی افواہوں پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، "افواہیں مجھے اب زیادہ پریشان نہیں کرتیں۔ ان تمام سالوں میں، میں نے یہ سیکھا ہے کہ لوگوں کی یادداشت صرف چار گھنٹوں کی ہوتی ہے۔ وہ جلدی بھول جاتے ہیں، تو پھر میں کیوں ان کی باتوں سے پریشان ہوں؟"
تاہم شویتا کو پلک پر اس ٹرولنگ کے اثرات کے بارے میں فکر ہے ان کا ماننا ہے کہ، "یہ چیز کبھی کبھی مجھے ڈرا دیتی ہے کیونکہ پلک چاہے جیسی بھی لگتی ہو پر وہ بہت معصوم ہے اور کبھی کسی کو جواب نہیں دیتی۔ وہ مضبوط تو ہے لیکن اگر ان سب سے وہ اس نے اپنا اعتماد کھو دیا تو، کیا ہوگا؟ یہ سوچ مجھے ڈراتی ہے۔ یہ ٹرولنگ کا دور بہت بھیانک ہوچکا ہے۔