نادیہ خان کا اپنی عمر پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

ہم نیوز  |  Jan 03, 2025

اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے اپنی عمر پر تنقید کرنے اور بات کو نہ سمجھ پانے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بات کو غلط سمجھ کر دعوی کیا گیا کہ اداکارہ کی عمر 40 سال ہے۔

نادیہ خان نے حال ہی میں یوٹیوب پرمختصرویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے خواتین کو زائد العمری میں اپنی رنگت اور چہرے کا خیال رکھنے سمیت خوبصورت اور پرکشش نظر آنے کی ٹپس بھی بتائیں۔

 والد خود انہیں اداکاری کیلئے تیار کرتے تھے، ایمن اور منال خان

ٹی وی میزبان نے واضح کیا کہ چالیس کے پیٹے کا مطلب چالیس سال نہیں ہوتا بلکہ اس کا مطلب 40 سے 49 سال تک ہوسکتا ہے۔

انہوں نے ان کی بات کا مطلب غلط سمجھنے اوران کی عمر پرتبصرے کرنیوالے افراد کے حوالے سے مزید کہا کہ کاش ایسے لوگ غائب ہو جائیں،ایسے لوگ جہاں ہونگے گند پھیلائیں گے، فتنہ کرینگے، انہیں نظر انداز کرنا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More