نیلم منیر کے دولہے کی تصاویر وائرل

سچ ٹی وی  |  Jan 04, 2025

پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے دولہے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں نیلم منیر کو شوہر کے ساتھ دبئی کے مختلف مقامات پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل تصاویر میں انہیں عرب لباس میں ملبوس شخص کے ہمراہ رومانوی فوٹوشوٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے نئی زندگی کا آغاز کردیا، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی۔

یہ پہلے ہی کہا جا رہا تھا کہ نیلم منیر دبئی میں شادی کریں گی لیکن ان کے شریک حیات سے متعلق تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی نیلم کو شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مایوں سے نیلم منیر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا، اداکارہ نے انسٹاگرام پر مایوں کی چند تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More