دوسری شادی کا مشورہ بیٹی نے دیا۔۔ 2 بچوں کی ماں دانیہ انور کی پہلی شادی کیوں ٹوٹی تھی؟

ہماری ویب  |  Jan 04, 2025

"میری پہلی شادی 19 سال کی عمر میں ہوئی تھی، جو 6 سال تک چلی۔ میرے سابق شوہر نشے کے عادی تھے اور ان کی عادت دن بہ دن بدتر ہوتی گئی، یہاں تک کہ وہ مجھ پر تشدد کرنے لگے اور میری عزت نفس کو مجروح کرتے رہے، اس لیے میں نے اس رشتے کو ختم کر دیا،" اداکارہ دانیا انور نے حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنی ذاتی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا۔

انہوں نے مزید کہا، "میرے سابق شوہر کہاں ہیں، یہ مجھے معلوم نہیں۔ وہ بچوں سے بھی نہیں ملنے آتے، لیکن میں نے اپنے بچوں کو ان کی عزت کرنا سکھایا ہے۔ میں نے ہمیشہ بچوں کے سامنے ان کے والد کو مثبت انداز میں پیش کیا، چاہے وہ خود ان سے رابطہ نہ کریں۔"

اپنی دوسری شادی کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے دانیا نے کہا، "طلاق کے بعد میں نے سوچا تھا کہ دوبارہ شادی نہیں کروں گی، لیکن پھر مجھے ایک اچھا شخص ملا۔ جب ہمارے تعلقات دو سال تک چلے، تو میری بیٹی نے مجھ سے کہا کہ جب یہ انسان اتنے اچھے ہیں، تو آپ شادی کیوں نہیں کرتیں؟ یہی سوال مجھے دوسری شادی کا فیصلہ کرنے پر مجبور کر گیا۔"

انہوں نے اپنی موجودہ زندگی پر بات کرتے ہوئے کہا، "میری ساس نے میری پہلی شادی ختم کرنے پر میری حمایت کی اور میرے فیصلے کو سراہا۔ وہ مجھے زندگی کے کئی معاملات میں بہترین مشورے دیتی ہیں، اور اس سے میری زندگی میں بہتری آئی ہے۔"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More