کرم امن معاہدے کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے، وزیر داخلہ

ہم نیوز  |  Jan 04, 2025

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کرم امن معاہدے کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت خیبر پختونخوا کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے کرم بگن میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی۔ جبکہ ملاقات میں کرم میں امن عامہ یقینی بنانے کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے خوارجیوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہا۔ محسن نقوی اور ایمل ولی خان نے دہشتگردی کی جنگ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے میں بڑے انسانی اسمگلنگ گروہ کا انکشاف

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں فائرنگ کی آڑ میں امن معاہدے کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں۔ اور سرکاری گاڑیوں پر حملہ بزدل دشمن کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ کرم فائرنگ کے واقعے پر خیبرپختونخوا حکومت سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زخمی ڈپٹی کمشنر کرم کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں دی جا رہی ہیں۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر کرم کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور امن جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کی قدر کرتے ہیں۔ اور گرینڈ جرگہ کے تمام عمائدین کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔ کرم امن معاہدے کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور ایپکس کمیٹی اجلاس میں پائیدار امن عامہ یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ شہداء کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ اور اپنی قیمتی جانیں قربان کرنے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ پاکستان کی خاطر جانیں نچھاور کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More