آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کرنے کیلئے تاریخ سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق تمام ٹیمیں 12 جنوری تک آئی سی سی کو اپنا ابتدائی اسکواڈ بھیج سکتی ہیں،11 فروری تک اسکواڈ میں ردوبدل کیا جا سکے گا۔
پاکستان سپر لیگ 10، پلیئرز ڈرافٹنگ تقریب 13 جنوری کو ہونے کا امکان
11 فروری کے بعد اسکواڈ میں تبدیلی کیلئے آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت لینا ہوگی، واضح رہے کہ میگا ایونٹ 19فروری سے کراچی میں شروع ہوگا جو9 مارچ تک جاری رہے گا،چیمپئنز ٹرافی میں 8 ممالک کے درمیان 15میچز کھیلے جائیں گے۔
گروپ اے میں پاکستان، بھارت،نیوزی لینڈ ،بنگلہ دیش شامل ہیں جبکہ گروپ بی جنوبی افریقا،آسٹریلیا،افغانستان اور انگلینڈ پر مشتمل ہے۔
پاکستانی ٹیم نے شکست کے باوجود جنوبی افریقہ میں منفرد ریکارڈ بنا ڈالا
افتتاحی میچ 19فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا، پاک بھارت میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
چیمپئنز ٹرافی کےسیمی فائنل 4 اور 5 مارچ کو کھیلے جائیں گے، فائنل9 مارچ کو ہو گا، آئی سی سی کے مطابق اگر بھارت فائنل میں نہ پہنچا تو فیصلہ کن معرکہ لاہور میں ہوگا۔