ملتان سلطانز کے اونر علی ترین پی سی بی پر برس پڑے

ہم نیوز  |  Jan 08, 2025

ملتان سلطانز کے اونر علی ترین پی ایس ایل 10 بارے پاکستان کرکٹ بورڈ پر برس پڑے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے اس شخص کو پی ایس ایل کی ذمہ داری سونپی جو 20 سال سے کرکٹ بورڈ میں ہے۔

بولے کہ ہمیں ایسے لوگوں کو ذمہ داری سونپی چاہیے تھی جنہوں نے پاکستان اور یو اے ای میں کمال ایونٹ کرائے ہوتے، ایک ایسے بندے کے ذمہ پی ایس ایل لگا دیا گیا جو کم سے کم معیار پر پورا اترتا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا صائم ایوب کو علاج کیلئے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ علی ظفر کے وہی گانے آنے ہیں ویسے ہی ہماری ڈرافٹ تقریب ہوگی،بلکل ویسے ہی ڈرافٹ میں پی سی بی کا ایک ملازم سوٹ پہن کر مائیک میں باتیں کریگا،خدا کا خوف کرو ہر دفعہ ایک ہی چیز کو بار بار دیکھنے کو مل رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More