صدر اور وزیراعظم کا فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پرسیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین

ہم نیوز  |  Jan 08, 2025

صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا خیبر پختونخوا میں آپریشنز کے دورا ن 19 خوارج کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت آصف زرداری کا کارروائی کے دوران شہید 3 بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور لانس حوالدار عباس علی، نائیک محمد نذیر اور نائیک محمد عثمان کے ورثا سے اظہار تعزیت کیا۔

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز ، 19 خارجی ہلاک، 3 جوان شہید

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رہیں گی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی، 19 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر افسران و جوان پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کے مستحق ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے امن وامان کو خراب کرنے کی مذموم کوششوں کو ناکام بنائیں گے،جوان ارض وطن کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کرنے میں مصروف ہیں، ملک کی بقاء کی خاطر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی لازوال قربانیاں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More