190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر

ہم نیوز  |  Jan 14, 2025

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہونی۔ اور ہم حکومت کے پاس مینڈیٹ نہ ہونے کے مؤقف پرقائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن کا نام مذاکرات کے لیے استعمال ہو رہا ہے وہ اِن کے ساتھ ہیں۔ اور بانی پی ٹی آئی جب باہر آئیں گے تو خوشی کی لہر آئے گی۔ 190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ افراد قید ہونے کا انکشاف

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات جمہوریت اور سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہے۔ عدالتیں فیصلے سنانے میں تاخیر کر دیتی ہیں۔ اور گزشتہ روز ہمیں فیصلہ سنانے کے لیے عدالت بلایا گیا۔ لیکن اگر جج نے فیصلہ سنانا ہی تھا تو مناسب ہوتا تھوڑا انتظار کر لیتے۔ اب جو بھی فیصلہ ہو گا 17 جنوری کو آ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مذکرات 2 مطالبات پر ہونے ہیں۔ مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں اور 16 جنوری کو مذاکرات کی اگلی نشست ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More