پی آئی اے کی سعودی عرب سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث دمام میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق شیڈولڈ پرواز پی کے 244 دمام سے روانہ ہوئی تھی، روانگی کے 20 منٹ بعد ایئر بس اے 320 طیارے میں کمیونیکیشن میں فنی خرابی محسوس کی گئی۔
ملک کے مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی
کپتان نے ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مل گئی۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق مواصلات کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے دوبارہ لینڈنگ کی گئی۔
پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ انجینئرز نے طیارے کا معائنہ مکمل کیا گیا،سب ٹھیک کی رپورٹ کے مطابق پرواز دوبارہ لاہور کے لئے روانہ ہو گئی۔