190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14، بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے عمران خان کو 14 سال جبکہ اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا سنائی ہے۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
لائیو: میٹا کی سب سے بڑی ’ٹو افریقہ کیبل‘ پاکستان میں لینڈ کر گئی ہے: شزہ فاطمہ
وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ ’پاکستان میں لینڈ کرنے والی سب میرین کیبلز سات ہیں جن میں سے ایک آخری دموں پر ہے۔ میٹا کی سب سے بڑی ٹو افریقہ کیبل پاکستان میں لینڈ کر گئی ہے، چند ،مہینے لگیں گے فعال ہوتے ہوئے۔ تین مزید آ رہی ہیں۔‘
قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’پاکستان چائنہ آپٹک فائبر کیبل بھی فعال ہو گئی ہے، چین کا ڈیٹا پاکستان سے جانا شروع ہو جائے گا۔ ہمارا دنیا کے ساتھ لائیو انٹرنیٹ کا چینل بہتر ہوگا۔‘
شزہ فاطمہ نے کہا کہ وی پی این انڈسٹری اور فری لانسرز کے لیے بہت اہم ہے جس کے بغیر فری لانسنگ انڈسٹری نہیں چل سکتی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے نے اس وقت آئی پی رجسٹریشن مفت ہے 2010 سے ہزار سے کم تھیں تین مہینے میں 31 ہزار سے زائد رجسٹریشن ہو گئی ہیں۔
عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس، فیصلہ تین بار مؤخر ہونے کے بعد آج متوقع
اسلام آباد کی احتساب عدالت آج سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنائے گی۔
عدالت کے عملے نے پی ٹی آئی کے وکلا کو مطلع کیا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اب سے کچھ دیر بعد فیصلہ سنائیں گے۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ مسلسل تین بار ملتوی ہو چکا ہے۔رواں ہفتے پیر کے روز 13 جنوری کو توقع کی جارہی تھی کہ اس اہم مقدمے کا فیصلہ بالآخر سنا دیا جائے گا، تاہم عدالت نے اس کو ایک مرتبہ پھر ملتوی کرتے ہوئے 17 جنوری تک مؤخر کر دیا تھا۔واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے، بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے گواہان پر جرح کی۔مراکش کشتی سانحہ: ’ہتھوڑوں سے مار مار کر سمندر میں پھینکا گیا‘مغربی افریقہ سے سپین جانے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 50 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے 44 پاکستانی ہیں۔ تارکین وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’واکنگ بارڈر‘ کی سی ای وا ہیلینا مالینو نے ایکس پر لکھا کہ ’کشتی میں سوار افراد نے 13 دن سمندر میں بڑی مشکل میں گزارے اور کوئی ان کی مدد کو نہیں آیا۔‘اردو نیوز کے رابطہ کرنے پر سپین میں پاکستانی سفارت خانے نے بتایا کہ کشتی حادثہ کے معاملے کو مراکش میں پاکستانی سفارت خانہ دیکھ رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 12 سے 15 افراد کا تعلق گجرات کی تحصیل کھاریاں کے دیہات جوڑا، گھرکو اور ڈھولہ سے ہے۔احسن گورسی نے بتایا کہ ’دونوں خالہ زاد بھائی کچھ عرصہ قبل یورپ جانے کے لیے روانہ ہوئے تھے، جب وہ افریقہ پہنچے تو ان کے ایجنٹ کی نیت خراب ہوئی، ایجنٹ نے ان سے پیسے لے کر 15 دیگر افراد کے ساتھ منصوبہ بندی کر کے بیچ سمندر ان کو قتل کیا۔‘‘کشتی میں سوار صرف 22 افراد بچ سکے جن میں سے دو ہسپتال زیرعلاج ہیں جبکہ 14 لاشیں مراکش کے ہسپتال میں موجود ہیں۔‘
گذشتہ روز کی اہم خبریں:
تحریری مطالبات پیش، پی ٹی آئی کا حکومت سے دو کمیشنز کی تشکیل کا مطالبہ
واخان پر قبضہ کرنے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس حقائق کے منافی ہیں، پاکستان
لوئر کرم کے علاقے بگن میں پاڑہ چنار جانے والے قافلے پر فائرنگ سے 4 افراد زخمی
پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدماسلام آباد ایئرپورٹ پر قیمتی اشیا سے بھرے بیگ کی مسافر کو واپسی