اسٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل پانچویں بار سرپلس رہا۔
دسمبر 2024 کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 58 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا جبکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 1 ارب 21 کروڑ ڈالر رہا۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ، ڈالر گراوٹ کا شکار
نومبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 68 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس رہا،مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی کا تجارتی خسارہ 13 فیصد اضافے سے 11.51 ارب ڈالر رہا۔
مالی سال2024 کے پہلے6 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔