کرم میں مورچوں کی مسماری کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا

ہم نیوز  |  Jan 17, 2025

کرم میں گزشتہ روز دہشتگرد حملے کے بعد صورتحال سنگین ہو گئی ہے جس کے باعث بنکرز مسمار کرنے کا آپریشن وقتی طور پر روک دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دو بنکرز میں بارودی مواد نصب کر دیا گیا تھا اور 10 بنکروں کو مسمار کیا جانا تھا تاہم امدادی قافلے پر حملے کے بعد مورچوں کی مسماری معطل کر دی گئی۔

کرم جانیوالا امدادی قافلہ راکٹ حملے کے بعد واپس ٹل روانہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی سامان کی ترسیل کا آپریشن بھی عارضی طور پر معطل ہے، امدادی اشیاء کا سامان ٹل کینٹ میں موجود ہے جس کی کلیئرنس نہیں ہو سکی۔

واضح رہے گزشتہ روز کرم جانے والے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں دو اہلکار شہید  جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More